سکائپ نے ویب سروس متعارف کرا دی، استعمال کرنے کا طریقہ جانئے

 مشہور وائس اور ویڈیو کالنگ سروس سکائپ گزشتہ کئی سالوں سے لوگوں کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس سروس کو استعمال کرتے ہیں۔ سکائپ کے ذریعے ویڈیو یا وائس کال کرنے کیلئے اس کی ایپلی کیشن کو ڈاﺅن لوڈ کرنا ضروری ہے جو مختلف پلیٹ فارمز یعنی ونڈوز، میک، لینکس، اینڈرائڈ اور آئی فون پر دستیاب ہیں۔ 
مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس سروس کو خریدے جانے کے بعد اس کئی مفید تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے کئی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں تاہم اب مائیکرو سافٹ نے سکائپ کے صارفین کو ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنے کے جھنجھٹ سے چھٹکارا دلانے کیلئے نئی ویب سروس کا آغاز بھی کر دیا ہے جس کے تحت سکائپ کو کسی بھی انٹرنیٹ براﺅزر پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ یہ سروس ابتدائی طور پر برطانیہ کے صارفین کیلئے مہیا کی گئی ہے تاہم اسے جلد ہی دنیا بھر کے صارفین کیلئے مہیا کر دیا جائے گا۔ لیکن اس خبر میں بتائے گئے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے آپ ابھی سے ہی یہ سروس استعمال کر سکتے ہیں۔ 
سکائپ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سروس کو انٹرنیٹ ایکسپلورر 11، موزیلا فائر فاکس، گوگل کروم اور سفاری پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔  اپنے انٹرنیٹ براﺅزر میں "web.skype.com" لکھیں اور سکائپ کی ویب سروس کو استعمال کر کے اپنے پیاروں سے بات چیت کا لطف اٹھائیں۔ اس سروس کو پاکستان میں کیسے استعمال کرنا ہے؟ طریقہ جاننے کیلئے مندرجہ ذیل معلومات دیکھئے۔
سب سے پہلے کوئی ایسا پراکسی سافٹ وئیر انسٹال کریں جو برطانیہ کے آئی پی ایڈریس استعمال کرتا ہو۔ اس مقصد کیلئے "ZenMate"  اچھی آپشن ہے۔ یہ کوئی ایپلی کیشن نہیں بلکہ مختلف برائوزرز کیلئے دستیاب ایکسٹینشن ہے جو مفت ڈائون لوڈ کر کے کروم، فائر فاکس، اوپیرا اور سفاری پر چلائی جا سکتی ہے اور اس سے کمپیوٹر کی سپیڈ پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسے ڈائون لوڈ کرنے کیلئٖے یہاں کلک کریں۔

File zila

DirectX 9.0c

NET Framework Version

CCleaner